ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈراپ کیے جانے پر سرفراز احمد افسردہ

لاہور (جسارت نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ڈراپ کیے جانے پر دل ٹوٹ گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، دونوں سیریز کے لیے سرفراز احمد کا نام شامل نہیں۔ سرفراز احمد نے ٹویٹر پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہارکیا تاہم بعد میں انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔ سرفراز کے ڈیلیٹ کیے گئے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔سابق کپتان نے ٹویٹر پر شاعرانہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کرتے ہیں میری خامیوں کا تذکرہ اس طرح، لوگ اپنے اعمال میں فرشتہ ہوں جیسے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔ سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 دونوں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سرفراز احمد نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں