ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس بحران: سوئی نادرن کا بھی سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں جاری گیس بحران شدت اختیار کر گیا، سوئی سدرن کے بعد سوئی نادررن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی نادررن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور کے پی میں سی این جی اسٹیشنز کو آج شام 4 بجے سے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ فیصلہ منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ہے، فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔

سوئی نادرن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں