ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارجنٹائن نے جرمنی کو 2-4 گول سے شکست دیکر جونیئر عالمی کپ جیت لیا

بھونشور:جونیئر عالمی ہاکی کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن جرمنی کو شکست دینے کے بعد تھراپی اٹھائے خوشی کا اظہار کررہے ہیں

بھونشیور /کراچی ( نمائندہ خصوصی) ارجنٹائن نے جرمنی کو 2-4 گول سے شکست دیکر جونیئر عالمی کپ جیت لیا ۔ جرمنی کے کوچ جوہانس اسمتھ کو ایونٹ کے بہترین کوچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہالینڈ نے 45 گول اسکور کرکے سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم کا اعزاز جیتا۔ ایونٹ میں بہترین گول بجانے والے گول کیپر کا ایوارڈ مصر کے گول کیپر محم سلیم کو دیا گیا۔ ٹیم چلی کو فیئر پلے ایورڈ دیا گیا۔ فین چوائس بیسٹ گول آف ایونٹ کا ایوارڈ ارجنٹائن کے کھلاڑی اگناسیو کے نام رہا، ایونٹ کے بہترین گول کیپر اینٹن برنک مین (جرمنی) قرار پائے۔ ٹاپ اسکو رر کا ایوارڈ مائلز لفنز کو دیا گیا جنہیں 15ہزار بھارتی روپے انعام د یا گیا۔ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی فرانس کے ٹموتھی کلیمون قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں فرانس کو براؤنز میڈلز، جرمنی کو سلور میڈلز اور ارجنٹائن کو گول میڈلز تقسیم کئے گئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں