ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں بولنے کی آزادی عوام کو نہیں دولت کو ہے،کشور ماہوبانی 

 سنگاپور نیشنل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز کے ایک مایہ ناز ماہر تعلیم  کشور ماہوبانی نے  کہا ہے کہ امریکہ میں جن کو فیصلہ سازی اور بولنے کی آزادی ہے وہ عوام نہیں ، “پیسہ” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ صرف ایک امیر اور طاقتور ملک ہے، جمہوری ملک نہیں ہے۔  یہ راز نہیں ایک کھلی حقیقت ہے کہ امریکہ میں “جمہوریت “امرا کی خدمت گار ” ہے اور پیسہ “طاقت ہے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکی کانگریس کے 91فی صد  انتخابات ایسے امیدواروں نے جیتے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ فنڈنگ حاصل کی ہے۔ امریکی جمہوریت پیسے کی بنیاد پر “امیروں کا کھیل ” ہے۔جس کے نتیجیمیں اختیارات مٹھی بھر امیر کبیر افراد  کے لیے استعمال ہوتے ہیں جب کہ عام عوام کے مطالبے اور مفادات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ سو سال  قبل امریکی سپریم کورٹ کے جج  لوئیس۔ ڈی برانڈیس نے  کہا تھا کہ “اس ملک میں  یا تو جمہوریت ہے ،یادولت جو چند ہاتھوں میں رہے گی ،آپ دونوں میں سے کسی ایک کا ہی انتخاب کر سکتے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں