ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ولی عہد نے خلیجی ممالک کا دورہ شروع کردیا

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خلیجی ممالک کا دورہ شروع کر دیا۔ وہ اس دورے میں سلطنت عمان، امارات، بحرین، قطر اور کویت جائیں گے۔ بن سلمان کا یہ دورہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس سے قبل ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس دسمبر کے وسط میں ریاض میں ہو گا۔سعودی ولی عہد اپنے دورے کا آغاز سلطنت عمان کے سرکاری دورے سے کریں گے۔ وہاں دونوں ممالک کے بیچ مشترکہ دلچسپی کے کئی امور اور دونوں ممالک کے عوام کی امنگوں کا مستقبل زیر بحث آئے گا۔عمانی شاہی دیوان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بیان کے مطابق سلطنت عمان اور سعودی عرب کے بیچ تاریخی تعلقات ہیں۔رواں سال جولائی میں سلطان ہیثم اور شاہ سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں