ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں اسپتال کے باہر دھماکہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بغداد: عراق کے شہر بصرہ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی شہر بصرہ میں اسپتال کے باہر زور دار دھماکہ ہوا، دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل چھاگئے، اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں سے 13 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم داعش کے جنگجو اپنے ٹھکانوں سے نکل کر مختلف شہروں میں ایسی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں