ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کو تقریب میں مچھر تنگ کرتا رہا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کو کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام میں ایک مچھر تنگ کرتا رہا۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے پورے ملک میں کھیلوں کے گراؤنڈز کاجال بچھائیں، ہر محلے اور یوسی میں کھیلوں کے میدان بنانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے 300اورپنجاب میں 260 میدان بناچکے ہیں، کوشش ہے کہ پاکستان عالمی سطح کے اسپورٹس میں پوری طرح شرکت کرے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کو کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام میں ایک مچھر تنگ کرتا رہا، کبھی یہاں تو کبھی وہاں اڑتا پھرتا رہا، آخر کار وزیر اعظم عمران خان نے مچھر کو تالی سے مار کر صورتحال سے چھٹکارہ حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں