ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیمبیا: انتخابات میں موجودہ صدر ایک بار پھرکامیاب

گیمبیا: صدر اداما بارو انتخابی معرکہ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں

بانجول (انٹرنیشنل ڈیسک) گیمبیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر اداما بارو نے واضح کامیابی حاصل کر لی۔ خبررساں اداروں کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں 53 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ان کے حریف امیدوار کو محض 28 فیصد ووٹ مل سکے۔ ان انتخابات کو اس مغربی افریقی ریاست میں فقط 4 سال پرانی جمہوریت کے لیے ایک امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ یحییٰ جامے کے بغیر پہلا الیکشن تھا۔ انہوں نے کئی برسوں تک آمرانہ طور پر سربراہ مملکت کی حیثیت سے حکومت کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں