ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تہران: گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی دارالحکومت تہران کے جنوب میں ایک گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکام نے کسی بھی دھماکے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کھدائی کے دوران گیس لیک ہونے سے آگ لگی۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران ایران میں کئی بار پر اسرار آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے۔ حال ہی میں نطنز میں قائم ایرانی جوہری پلانٹ کے قریب دھماکاہوا تھا۔ اپریل میں وسطی صوبے اصفہان میں دھماکاخیز مواد اور آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں