ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر بٹ ہاکی لیگ، کراچی گلیڈی ایٹرکی کامیابی

جہانگیر بٹ ہاکی لیگ، مہمان خصوصی مین آف دی میچ کو ایوارڈ دیتے ہوئے

کراچی (سید وزیر علی قادری )کراچی گلیڈی ایٹر نے اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ میں ملیر کینٹ الیون کو شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی، ایونٹ کے تیسرے روز مہمان خاص ڈپٹی کمانڈنٹ پاک آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کرنل سہیل اشرف نے ریلائنس پینٹ کی جانب سے میچ کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کے تیسرے کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں یوتھ ہاکی کلب الیون نے گلبرگ ایچ سی الیون کو 1-8 سے باآسانی زیر کیا، فاتح ٹیم کے فاروڈز ارباز خان، عبدالوہاب اور محسن شکیل نے بالترتیب 26, 56, 25, 59, 28 اور 53 ویں منٹ میں دو دو بار گیند کو جال میں پھیکنے میں کامیاب رہے،فاتح ٹیم کے محسن نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کراچی گلیڈی ایٹر الیون اور ملیر کینٹ الیون کے درمیان کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کراچی گلیڈی ایٹر اکیون نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں