ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خلیج بنگال میں ماہی گیروں کی کشتی اُلٹ گئی، 20 ماہی گیر لاپتہ

خلیج بنگال میں طوفان کی وجہ سے ماہی گیروں کی کشتی اُلٹ گئی، حادثے میں لاپتہ ہونے والے 20 افراد کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

بحیرہ ہند کے شمال مشرق میں واقع خلیج بنگال کو جواد طوفان اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے۔ بلند طوفانی لہروں کی وجہ سے 21 ماہی گیروں پر مشتمل کشتی اُلٹ گئی ہے۔

حکام کے مطابق لاپتہ 21 ماہی گیروں میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے اور دیگر 20 کی تلاش جاری ہے۔

بارگونا ریجنل پولیس ڈائیریکٹر جہانگیر ملک نے کہا ہے کہ متاثرہ کشتی کا بھی کوئی نشان نہیں مِلا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں