ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں دودھ کی نئی قیمت مقررکردی گئی

کراچی: شہر قائد میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے دودھ کی نئی قیمت 120فی لیٹر مقررکرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی نئی قیمت کافیصلہ جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے، سرکاری قیمت پر جمعرات سے عملدرآمد ہوگا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمت پہلے بھی مقرر کی گئی تھی لیکن دکانداراپنی مرضی  کی قیمتوں پر دودھ فروخت کرتے رہے تھے، سپریم کورٹ کی جانب سے بھی دودھ کی قیمت مقرر ہونے کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی، دودھ کی نئی قیمت مقرر کر کے کمشنر سمیت دیگر افسران اپنی جیبیں گرم کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں