ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: پرل ہاربر پر حملے کو 80 سال مکمل ہونے کی تقریب

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکامیں پرل ہاربر پر جاپانی حملے کو 80 سال مکمل ہونے کی تقریب منائی گئی۔ ریاست ہوائی میں حملے کے مقام پر منعقدہ یادگاری تقریب میں، حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں اور سابق فوجیوں نے شرکت کی۔یہ حملہ 7 دسمبر 1941 کو صبح 7:55پر کیا گیا تھا۔ اْس وقت کی جاپان کی شاہی بحریہ نے پرل ہاربر میں بحری اڈے اور فوج کے کئی فضائی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں 2 ہزار 400 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے فوراً بعد امریکابھی دوسری عالمی جنگ میں شامل ہو گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں