ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست میئن میں پہلی بار مسلمان میئر منتخب

آگسٹا(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میئن میں : پہلی بار ایک مسلم خاتون کو بحیثیت میئر منتخب کرلیا گیا۔ دہلک صومالیہ سے ہجرت کرکے امریکا آئی تھیں۔ وہ 2018 ء میں ساؤتھ پورٹلینڈ سٹی کونسل میں پہلی سیاہ فام اور مسلم خاتون کے طور پر بھی نامزد کی جاچکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میئن ریاست کی 90 فیصد آبادی گوروں پر مشتمل ہے۔ ساؤتھ پورٹلینڈ کے دیگر ارکان نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ اس موقع ہر دہلک کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہمیشہ آپ سے کچھ نہ کچھ ہچکچاہٹ رہے گی ، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی ختم ہوجائے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں