کرکٹ کی تاریخ ساز سیریز ایشز کے افتتاحی ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 343رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 196رنز کی برتری حاصل کر لی۔
آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 94 اورر لیبو شینے 74رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے جبکہ ٹریوس ہیڈ 112رنز اور مچل سٹارک10رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے روبینسن نے3،کرس ووکس،مارک ووڈ، جیک لیچ اور جوئے روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعرات کو برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 147رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو کینگروز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور اوپنر مارکوس ہرس3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ وارنر اور لیبو شینے کی شراکت نے روایتی حریف بولرز کو ٹف ٹائم دیا۔ر لیبو شینے نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کیساتھ ملکر دوسری وکٹ کیلئے156رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور166رنز تک پہنچا دیا۔ تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر نروس نائنٹی کا شکار ہو کر 94رنز پر آئوٹ ہوئے۔ر لیبو شینے 74رنز پر آئوٹ ہو ئے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میزبان آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 343رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 196رنز کی برتری حاصل کر لی جبکہ نمبر پانچ بلے باز ٹریوس ہیڈ 112رنز اور مچل سٹارک10رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے روبینسن نے3،کرس ووکس،مارک ووڈ، جیک لیچ اور جوئے روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
