ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے ایک بار پھر اسپتال میں داخل

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پیلے کو برازیل کے مقامی اسپتال میں بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کیلئے لایا گیا۔

واضح رہے کہ 3بار  فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے  پیلے کی رواں سال ستمبر میں بڑی آنت کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی۔تاہم اب اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ  پیلے کو اس بار کیموتھراپی  بھی کرانی پڑے گی۔حکام کے مطابق پیلے کی حالت اب ٹھیک ہے اور انہیں کچھ روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیلے 92 میچز میں 77 گول کرنے کے ساتھ برازیل کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں