ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ نے سیاسی پناہ کے قوانین مزید سخت کر دئیے 

حزب اختلاف کی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود برطانوی ہاؤس آف کامنز نے ملک میں سیاسی پناہ کے قانون کو سخت کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

’’نیشنلٹی اینڈ بارڈرز بل‘‘ کے ذریعے لندن حکومت انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کنٹرول میں لانا چاہتی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل کو عبور کرنے والے تارکین وطن کو زبردستی واپس بھیجا جا سکے گا۔

اس طرح ’’زبردستی واپس بھیجنے کی کارروائیاں‘‘ انتہائی متنازعہ سمجھی جاتی ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کے سخت خلاف ہیں۔ یورپی یونین میں یونان پر بھی ایسے ہی الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں