ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت سعودی عرب کو غذائی مواد فراہم کرنیوالا سب سے بڑا ملک

بھارت سعودی عرب کو غذائی مواد فراہم کرنیوالا سب سے بڑا ملک بن گیاہے۔ گزشتہ 15 سال میں پہلی مرتبہ بھارت سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کو غذائی مواد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کو غذائی مواد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک برازیل تھا جو گزشتہ 15 سال سے سر فہرست تھا۔اقتصادی امور کے نگران ادارے نیسڈیک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال برازیل سے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کو پہنچنے والے غذائی مواد کی شرح 8.15 فیصد رہی۔

مگر گزشتہ سال بھارت سے سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کو فراہم ہونے والے غذائی مواد کی شرح بڑھ کر 8.25 فیصد ہوگئی۔نیسڈیک کے مطابق برازیل سے غذائی مواد کی سپلائی میں 30 دن لگتے ہیں جو کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات میں 60 دن ہوگئے۔دوسری جانب بھارت کے جغرافیائی محل وقوع کے باعث وہاں سے تازہ غذائی مواد صرف ایک ہفتے میں عرب ریاستوں کو پہنچا دیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں