ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حالات سے تنگ 2بیویوں کے صحافی شوہر نے خودکشی کر لی

مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں حالات سے تنگ آکر دو بیویوں کے شوہر نے ٹرین کے نیچے سر دیدیا۔کینال کالونی کے رہائشی علی رضا نامی شخص نے اپنے گھر کے سامنے سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر خود کشی کرلی۔سٹی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، پولیس نے ڈیڈ باڈی کو اپنی تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔جاں بحق شخص کے وارثان کا کہنا ہے کہ مرحوم کی دو بیویاں تھیں۔خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان عوام آئے روز خودکشی کر رہے ہیں۔حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ صرف غریب ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام بھی خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔سفید پوش طبقہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے زیادہ ترجیح اپنی جان دینے کو دیتا ہے۔ جس کی حالیہ مثال نوجوان محمد فہیم ہے۔ جس نے حالات کی ستم ظریفی، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر اپنی جان دے دی تھی۔ متوفی کا تعلق صحافی برادری سے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں