ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور جیمز ونس پی ایس ایل7میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

ملتان سلطانز کی دونوں کے حوالے سے ٹریڈنگ ہوگئی اور اب اسے کوئٹہ کی ڈرافٹ میں چند باریاں مل جائیں گی۔ پی ایس ایل 7کا پلیئرز ڈرافٹ اتوار کو لاہور میں ہوگا تاہم اس سے قبل فرنچائزز ٹریڈنگ اور ریٹینشن پر کام کر رہی ہیں۔

شاہد آفریدی کے حوالے سے کافی عرصے سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور اب اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی سمیت جیمز ونس کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹریڈنگ کر لی، اب ڈرافٹ میں کوئٹہ کی چند باریاں ملتان سلطانز کو مل جائیں گی۔

دفاعی چیمپئن ٹیم کے مالک عالمگیر ترین کی خواہش تھی کہ شاہد آفریدی اس سال بھی ٹیم میں برقرار رہیں، ان کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر بھی چاہتے تھے کہ آل راونڈر کیریئر کی آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ کی شرٹ زیب تن کریں، آفریدی کے دونوں ہی سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے فرنچائزز کی باہمی بات چیت میں ٹریڈنگ پر اتفاق ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں