ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت کا گداگر کی درخواست پر پولیس اہلکاروں کو نوٹس

 کراچی: عدالت نے معزور گداگر کی درخواست پر بھتہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے کیخلاف نوٹس جاری کردیے۔

سیشن عدالت جنوبی نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھتہ لینے کیخلاف معزور گداگر کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔ کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت جنوبی کے روبرو پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھتہ لینے کیخلاف معزور گداگر محمد ساجد کی اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس اہلکاروں میں زرین، نیازی، جاوید، پرویز و دیگر شامل ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل بلاول منگی نے موقف دیا کہ میرا موکل ایک ٹانگ سے محروم ہے اور کینٹ اسٹیشن پر بھیگ مانگتا ہے، جو بھیک مانگا کر کماتا ہے سادہ لباس پولیس اہلکار چھین کر لے جاتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کا تعلق فریئر تھانے سے ہے اور انہوں نے چرس بیچنے کا کہا تاہم منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

عدالت نے متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں