ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی قیمت چکانی ہوگی، چین

بیجنگ: امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کیے جانے پر چین کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے دی گارڈیئن کے مطابق چینی حکومت نے تینوں ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فیصلے کی قیمت چکانی ہوگی۔

بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ سب سے پہلے امریکا کی جانب سے سامنے آیا تھا۔ امریکا نے اپنے فیصلہ کی وجہ چین حکومت کا ایغور مسلم کمیونٹی کے ساتھ برا سلوک روا رکھے جانے کو بتایا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا اولمپکس پلیٹ فارم کو سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ انہیں اس غلطی کی قیمت چکانی پڑے گی۔

دوسری جانب فرانسیسی ایجوکیشن اور اسپورٹس منسٹر جین مائیکل بلینکر نے کہا کہ اس معاملے میں فرانس امریکا اور باقی ممالک کے نقشِ قدم پر نہیں چلے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کھیل اور سیاست کے میدان میں فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے اور اس معاملے میں کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی قیمت چکانی ہوگی، چین appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں