ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کا طے شدہ پریکٹس سیشن منسوخ

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کا آج شام طے شدہ پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان طے شدہ پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول سیریز کی تیاریوں کے لیے ٹیموں نے جمعہ کی شب رات 7:30 سے 10:30 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کرنا تھی۔

دوسری جانب گزشتہ شب دبئی سے کراچی پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کے نتائج منفی آگئے، قبل ازیں کراچی آمد کے بعد مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے قومی کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی تھیں۔

اس کے علاوہ جمعرات کی صبح دبئی کے راستے کراچی پہنچنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس جاری نہیں کی جاسکیں، متعدد بار رابطہ کی کوشش اور پیغام چھوڑنے کے باوجود مہمان ٹیم کے میڈیا منیجر کی جانب سے کوئی جواب نہیں آسکا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کا طے شدہ پریکٹس سیشن منسوخ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں