ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرائن: بائڈن ۔ زلنسکی ملاقات

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

یوکرائن صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں یوکرائن کے اطراف میں سکیورٹی کی صورتحال اور قیام امن کے پہلووں پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں فریقین نے بائڈن اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان مذاکرات کے نتائج کا جائزہ لیا اور  زلنسکی نے یوکرائن کی خود مختاری اور زمینی سالمیت کی مستقل و مصّمم حمایت  پر بائڈن کا شکریہ ادا کیا۔

زلنسکی نے دونباس میں پُر امن حل کے ساتھ وابستگی کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے اگلے قدم کے لئے اپنی پوزیشنوں کو اسی سمت میں رکھا ہے۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ بند گلی میں داخل ہونے والے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہماری کچھ تجاویز ہیں اور ہم مختلف فارمیٹوں پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

سربراہان نے درپیش  ہائبرڈ جارحیت کے خلاف جدوجہد  میں یوکرائن کے لئے سلامتی، فنانس اور سیاسی شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں