ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشزسیریز،آسٹریلیا کی پہلے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

برسبین: ایشز سیریز، انگلش بلے باز جو روٹ اور ملان سنچری شراکت پر ہاتھ ملاتے ہوئے

برسبین(جسارت نیوز)ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم 425رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی او انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 278 رنز کی برتری حاصل کر لی۔انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 220رنز بنا لئے ہیں اور اسے میزبان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 58رنز درکار ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈیوڈ ملان80اور کپتان جوئے روٹ 86 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز7وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم425رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 278 رنز کی برتری حاصل کر لی ۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ152رنز بنا کر آئوٹ ہوئے انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 220رنز بنا لئے ہیں اور اسے میزبان کی برتری ختم کرنے کیلیے مزید 58رنز درکار ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈیوڈ ملان80اور کپتان جوئے روٹ86رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ۔ انگلینڈ کی جانب حسیب حنیف27اور جوئے برنس13رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل اسٹارک اورناتھن لیوئن نے1،1کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں