ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشز سیریز کے  پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست 

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

برسبین میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 147  رنز بنائے جس کے جواب میں اسٹریلیا کی ٹیم نے 425 رنز بنائے، دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 297 رنز ہی بناسکی جس کے باعث آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 19 رنز کا ہدف ملا۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 19 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 5 اوورز میں پورا کرلیا، آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 152 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں