ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمد شروع ہو گئی 

ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمد شروع ہوگئی۔

چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 13 دسمبر سی اسلام آبادٹینس کمپلیکس، اسلام آباد شروع ہوگا۔ اور چیمپئن شپ کا افتتاح سینیٹر فرحت اللہ بابر کریں گے، گذشتہ روز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ  ایونٹ میں دس مختلف کیٹیگری کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، بوائزانڈر۔18،گرلز انڈر۔18،بوائز انڈر۔14، بوائز اینڈ گرلز انڈر۔12،بوائز اینڈ گرلز انڈر۔10، ویٹرن 45سال سے زائد اور ویٹرن 60سال سے زائد کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں تقریباً200سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑی 12 دسمبر کو اسلام آباد پہنچنا شروع ہوں گے اور ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 13 دسمبر سے شروع ہو گا۔ اس ایونٹ میں 10لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں