ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کھلاڑیوں کی تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں

قومی کھلاڑیوں کی تفریح کی تصاویر پی سی بی نے شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کھلاڑیوں کے انڈور گیمز کھیلنے کی تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان، اصف علی، حسنین اور شاہنواز دھانی انڈور گیم ٹیبل فٹ بال (پٹی) کھیل رہے ہیں جبکہ شاداب خان اور آصف علی ایک ٹیم میں ہیں اور ان کے مدمقابل حسنین اور شاہنوا دھانی ہیں۔

پی سی بی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رات کے کھانے کے بعد کچھ ٹیبل فٹ بال ہوجائے، آپ کس کو سپورٹ کررہے ہیں۔ شاداب، آصف یا حسنین، دھانی کو۔پی سی بی کی جانب سے جب تصاویر شیئر کی گئی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اب تک 4 ہزار کے قریب لائکس اور 100 سے زائد ری ٹوئٹس مل چکے ہیں۔

ان تصاویر پر سوشل میڈٰیا صارفین نے بھی خوب ردعمل دیا کسی نے شاداب اور آصف کی جوڑی کو پسند کیا تو کوئی حسنین اور دھانی کی سپورٹ میں نظر آیا جبکہ ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ کوئی دھانی کو اس مقابلے میں نہیں ہراسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں