ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجریا میں دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ16نمازی شہید، متعدد اغواء

افریقی ملک نائجیریا میں دہشت گردوں کی مسجد پر فائرنگ سے 16 نمازی شہید ہو گئے جبکہ کئی افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمالی علاقے ماشیگو میں دہشت گردوں نے نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد پر حملہ کر دیا جس میں بیشتر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نائجیرین پولیس نے 9 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے تاہم مقامی افراد نے 16 افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے مقامی بلدیاتی انتظامیہ کے چیئرمین الحسن عیسیٰ مزاکوکا کے مطابق دہشت گرد انتہائی منظم انداز میں موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور انہوں نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی دہشت گرد متعدد نمازیوں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گیا.

انہوں نے کہا کہ حکومت انتہا پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کام کر رہی ہے اس کے باوجود علاقے میں اغوا کاروں اور دہشت گردوں کا سامنا ہے ایسی صورتحال میں ہمیں صرف دعا ﺅ ں کی ضرورت ہے۔اس سے قبل 23 نومبر کو نائجیریا کی ریاست زمفرا میں مسجد پر حملہ کر کے 5 نمازیوں کو شہید اور 18 کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ اکتوبر میں بھی کابوجی نامی ایک گاں کی مسجد پر اسی طرح کا حملہ ہوا تھا اور اس میں بھی 16 افراد شہید ہوئے تھے.     

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں