ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چلّی: جنگلاتی آگ، 100 گھر خاکستر

  جنوبی امریکہ کے ملک چلّی کے جزیرے چیلو میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 100 گھر جل کر راکھ  اور علاقے میں سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

چلّی وزارت داخلہ کے قومی ہنگامی حالات ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ چیلو کے شہر کاسٹرو میں کل شروع ہونے والی جنگلاتی آگ اس وقت تک 3، 8 ہیکٹر جنگلاتی اراضی کو  خاکستر کر چکی ہے۔

علاقے میں ریڈ الارم دے دیا گیا ہے ۔ آگ سے 400 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 340 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں 100 گھر جل گئے ہیں اور فائر بریگیڈ عملے کے 2 افراد سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں