ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھلی جگہوں پرنماز کی ادائیگی برداشت نہیں کی جائیگی‘ہریانہ کے وزیراعلی کی مسلمانوں کو دھمکی 

بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی ایم ایل کھٹرکے اقدامات نے دو قومی نظریہ درست ثابت کرتے ہوئے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہریانہ کے وزیراعلی نے ہندوانتہاپسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلی جگہوں پرنماز ادا نہیں کرنے دی جائے گی۔مسلمانوں کوجن کھلے مقامات پرنماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی وہ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہرگڑگاؤں میں مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی مسلمانوں کونماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ مسلمانوں کی نماز کی جگہ پررکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ گزشتہ جمعہ ہندوانتہاپسندوں نے نماز کی جگہ پرگوبرپھینک دیا تھا۔ مسلمانوں کو جن کھلے میدانوں یا جگہوں پرنماز ادا کرنے کی سرکاری طورپراجازت دی گئی تھی وہ تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں