ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی طاقتوں سے جوہری مذاکرات میں سنجیدہ ہیں‘ رئیسی

تہران: صدر ابراہیم رئیسی ہمسایہ ممالک میں تعینات سفیروں اور نمایندوںسے خطاب کررہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ویانا میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری بات چیت میں سنجیدہ ہے۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے صدرابراہیم رئیسی کا ہفتے کے روز ایک بیان میں کیا۔اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات میں سنجیدہ ہیں۔اگر دوسرا فریق بھی پابندیوں کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو ہم ایک اچھا سمجھوتا طے کرلیں گے۔ہم یقینی طور پر ایک بہترسمجھوتے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمایندگان میں خارجہ امور کی کمیٹی نے ایرانی ڈرون طیاروں پر روک لگانے کا قانونی بل متعارف کرا دیا۔ خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ گریگوری میکس کے مطابق حالیہ چند ماہ میں ایران اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں کی جانب سے ڈرون طیاروں سے حملوں کی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ میکس نے مزید کہا کہ تہران کی اتحادی ملیشیائیں امریکی افواج، تجارتی جہازوں اور ہمارے شراکت داروں کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔ خارجہ امور کی کمیٹی میں شامل سینئر ریپبلکن مائیکل کول کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون طیارے مشرق وسطی میں ہمارے اور اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی ایوان نمایندگان میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس ارکان نے یکم دسمبر کو ایرانی ڈرون طیاروں کے خلاف قانونی بل بھی پیش کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں