ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر: سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

نوجوان کو بھارتی فوجیوں، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے باراگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک سرچ آپریشن ابھی بھی جاری تھا۔

قابض انتظامیہ نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہے اور علاقے کی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post مقبوضہ کشمیر: سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں