ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا۔

گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے، ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

وزیراعظم نے گوادر میں ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے مچھلیاں پکڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت میں گوادر میں ماہی گیروں نے اپنے ذریعہ معاش والے ساحلی علاقے میں غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کے تباہ کن اثرات پر احتجاج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں