ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ویسٹ انڈیز سیریز،پی سی بی ،آئی سی سی ٹی وی کے درمیان معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کی وجہ سے دنیا کے کونے کونے سے کرکٹ شائقین اب بابر اعظم کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی وی سے شراکت داری پی سی بی کی اپنی نشریاتی رسائی کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔غیر نشریاتی شراکت دار علاقوں (آسٹریلیا، مین لینڈ یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور باقی دنیا)میں رہنے والے شائقین کو کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کودیکھنے کی سہولیت دے گی۔ ویب پر دستیاب آئی سی سی ٹی وی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سپورٹڈ ہے۔ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان آئی سی سی ٹی وی جن ممالک میں موبائل آلات پر براہ راست دیکھا جا سکتا ہے ان میں اندورا، انٹارکٹیکا، ارجنٹائن، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بیلاروس، بیلجیئم، بولیویا، بوسنیا ، ہرزیگوینا، بوویٹ آئی لینڈ، برازیل، بائویٹ، آذربائیجان، برٹش انڈین اوشین ٹیریٹری، برونائی، بلغاریہ، کمبوڈیا، چلی، چین، کرسمس آئی لینڈ، کوکوس آئی لینڈ، کولمبیا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، مشرقی تیمور، ایکواڈور، ایسٹونیا، فاک لینڈ جزائر، فیرو آئی لینڈ، فن لینڈ، فرانس، فرانس گیانا، جارجیا، جرمنی، جبرالٹر، یونان، گیانا، ہرڈ آئی لینڈ، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کوسوو، کرغیستان، لاس، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، میکاونیا ملائیشیا، مالٹا، مائیکرونیشیا، مالڈووا، موناکو، منگولیا، مونٹی نیگرو، میانمار، ہالینڈ، نیو کیلیڈونیا، شمالی کوریا، ناروے، پیراگوئے، پیرو، فلپائن، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سان مارینو، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا ، جنوبی کوریا، سپین، سورینام، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکی، ترکمانستان، یوکرین، یوراگوئے، ازبکستان، ویٹیکن سٹی، ویتنام اور وینزویلا شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں