ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کے وزیراعظم کی ابوظہبی میں شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

ابوظہبی: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں اُنھوں نے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے آج ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سفارتی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیلی سفیر عامر ہائیک نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایران کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی تشویشناک سرگرمیاں بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہایوم کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ ابوظہبی کے ولی عہد کو خطے میں ایران کی جانب سے اسلحہ اور ڈرون کے فروغ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات فراہم کریں گے۔

تاہم یو اے ای میں اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نفتالی صرف ایران کے ایشو پر بات کرنے نہیں آئے ہیں، کئی اور حل طلب معاملات ہیں جن پر گفتگو کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی دوطرفہ تجارت 2021 میں اب تک تقریباً 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2020 میں 125 ملین ڈالر تھی اور توقع ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مسافر بردار اور تجارتی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post اسرائیل کے وزیراعظم کی ابوظہبی میں شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں