ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوہری معاہدے کیلئے ایران سنجیدہ ہوجائے ،یہ آخری موقع ہے،برطانیہ

لیور پول(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ جوہری معاہدے کے لیے ایران سنجیدہ ہوجائے ، یہ آخری موقع ہے۔جی سیون کانفرنس کانفرس کے اختتام پر برطانوی وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات ایران کا آخری موقع ہے کہ وہ میز پر اپنا حتمی فیصلہ لے کر آئے اورایران کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اس معاہدے سے اتفاق کرلے، وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی سطح کے خطرات کیخلاف متحد رہنے پر اتفاق کیا۔علاوہ ازیں جرمنی کی نو منتخب وزیر خارجہ انالینا بئیربوک نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے۔

The post جوہری معاہدے کیلئے ایران سنجیدہ ہوجائے ،یہ آخری موقع ہے،برطانیہ first appeared on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں