ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پر مسلط پارٹی نے صوبےکے عوام کو صرف اندھیرے دیئے، شہباز گِل

اسلام آباد:وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں عام آدمی کیلئے کوئی جگہ نہیں، کرپشن کی بدولت پرچی چیئرمین کی پارٹی علاقائی پارٹی رہ گئی ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں عام آدمی کیلئے کوئی جگہ نہیں، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کا نعرہ لگا کر لوٹا، سندھ پر مسلط پارٹی نے سندھ کے عوام کو صرف اندھیرے دیئے، جو پارٹی پینے کا صاف پانی نہ دے سکے اسے عوامی نعرے لگانے کا حق نہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں سے عوام پیپلز پارٹی کے لارے دیکھ رہی ہے، کرپشن کی بدولت پرچی چیئرمین کی پارٹی علاقائی پارٹی رہ گئی ہے، عوام کی چھت چھین کر سرے محل اور دبئی جائیدادیں بنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب پر نظریں جمانے والے خواب غفلت سے جاگیں، سندھ کے ڈاکو پنجاب کو چھوڑیں سندھ کی خبر لیں، سندھ چھن جانے کے ڈر سے متنازعہ بلدیاتی قوانین لائے جا رہے ہیں، سندھ سرکار عوام کے حق سلب کرنا چاہ رہی ہے، آبائی حلقے سے ہارنے والے پرچی چیئرمین پہلے لاڑکانہ سے جیتیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں