ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں ہوئی جو اب ہے،پی ٹی آئی نے ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے، اس حکومت نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشہباز شریف نے کہا کہ لوگ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا، اٹھا کر انہیں بدعائیں دے رہے ہیں، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، ادویا ت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ  بچوں کے دودھ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، پوری قوم ایسی صورتحال میں ہے جس سے خوف آتا ہے، موجودہ حکومت نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں