ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دے دی

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچیز کی سیریس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی ہے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو9 رنز سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز بنا کر آوٹ ہوگئ۔

ویسٹ ینڈیز کی جانب سے اوپنگ کرنے شائے ہوپ اور برنڈن کنگ آئے شائے ہوپ 1 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے برنڈن کنگ نے 43 گیندوں پر 67 رنز کی بہترین اننگ کھیلی ، شرماہ بروکس نے 10 رنز بنائے ، کپتان نیکولس پورن  26 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، روماریو شیپرٹ نے 22 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کی گئ، شاہین افریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی ، محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کی، محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کی ، حارث روف نے3وکٹیں حاصل کی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  172 رنز کا ٹارگیٹ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں