ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک

فرانس کے جزیرے ری یونین میں واقع سوشل ہوم رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جزیرہ ری یونین کے دارالحکومت سینٹ ڈینس میں 100 سے زائد اپارٹمنٹوں پر مشتمل سوشل ہوم رہائشی عمارت کو آگ نے مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔

واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

آگ کی وجہ سے 300 کے قریب رہائشیوں کو اسپورٹس ہال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں ملبے کو ٹھڈا کرنے اور تلاش و بچاو کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں