ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر 2 لڑکیوں کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور پولیس کے مطابق 2 ملزمان نے ڈیفنس میں واقع گھر میں گھس کر لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کی، 1 ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے 3 موبائل فون اور 45 ہزار روپے بھی چھین لیے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل چیک اپ کرا کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ادھر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیفنس میں 2 لڑکیوں سے زیادتی پر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں