ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں یوم سقوط ڈھاکہ 16دسمبر کو منایاجائے گا

16 دسمبر 1971ءسقوط ڈھاکہ! ملک بھر میں یوم سقوط ڈھاکہ 16دسمبرجمعرات کو منایاجائےگا۔

اس سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سقوط ڈھاکہ کے ملک پر مرتب ہونے والے اثرات پر تفصیلی گفتگو پیش کریں گے۔

سانحہ مشرقی پاکستان 16دسمبر 1971ءکو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ بھی کہا جاتا ہے ۔سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں بنگلا دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا۔بھارتی سازشوں کے نتیجے میں26مارچ 1971ءکو جنگ کا آغاز ہوا اور 16دسمبر 1971ءکو مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست سے محروم ہو گیا۔

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب جاننے کیلئے حمود الرحمن کمیشن بھی بنایا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں