ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس جون سے روم کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی

آسٹریلیا کی ایئر لائن قنطاس براعظم یورپ کے لیے براہ راست پروازوں کا سلسلہ آئندہ سال جون میں شروع کرے گی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق قنطاس جون 2022 سے ہفتے میں 3 بار سڈنی سے پرتھ( ویسٹرن آسٹریلیا)اور پھر اٹلی کے دارلحکومت روم کے لیے نان سٹاپ پروازوں کا آغاز کرے گی۔ یہ اعلان ویسٹرن آسٹریلیا کے پریمیئر مارک میک گوون کے بیان کے ایک دن بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ریاست کی ملکی اور بین الاقوامی سرحدیں 5 فروری سے کووڈ۔19 کی وجہ سے طویل بندش کے بعد دوبارہ کھل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو اب بھی ویسٹرن آسٹریلیا میں آنے سے 3دن پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ پیش کرنے اور پہنچنے پر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی لیکن اگر ویکسین لگائی جاتی ہے تو انہیں قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں