ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ بگولوں اور طوفان کی تباہ کاریوں سے جانی نقصان میں بدستور اضافہ

امریکی ریاست کنٹیکی  میں 10 دسمبر  بروز جمعہ رونما ہونے والے بگولوں  سے مچنے والی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔

کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے بتایا کہ مرنے والوں میں سب سے چھوٹا پانچ ماہ کا بچہ تھا اور سب سے بوڑھا ایک 86 سالہ شخص تھا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیاں جاری ہیں، بیشیر نے اس بات پر زور دیا کہ 109 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

بتایا گیا کہ خطے میں تباہی کے باعث 28 ہزار مکانات اور کاروباری مراکز  بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، تقریباً ایک ہزار مکانات  کو نقصان پہنچا  ہے  اور ہزاروں افراد بے گھر ہو  گئے ہیں جنہوں نے  عارضی طور پر دوسرے لوگوں کے ساتھ پناہ لے لی ہے۔مے فیلڈ شہر تباہ ہو گیا ہے تو کئی دوسرے شہروں کو شدید نقصان پہنچا۔

دریں اثنا، یہ اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کل  متاثرہ ریاست کینٹکی کا دورہ کریں گے ۔

اس سے پیشتر اول آفیس میں امریکی صدر نے  ملکی سلامتی کے وزیر اور دیگر حکام سے  ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے  وفاقی سطح پر ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہونے کا کہا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں