ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 ایشیا کپ: پاک بھارت مقابلہ25 دسمبر کو ہوگا

انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 تاریخ کو شیڈول ہے۔

انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ کے نویں ایڈیشن میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ابتدائی دن 23 دسمبر کو افغانستان سے ہوگا، دن کے دوسرے میچ میں بھارت اور میزبان یواے ای کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 تاریخ کو شیڈول ہے۔قومی جونیئر ٹیم 27 دسمبر کو یو اے ای سے میچ کھیلے گی، گروپ ’بی‘ میں 23 دسمبر کو پہلا مقابلہ بنگلادیش اور نیپال کے درمیان ہوگا، 24 تاریخ کو سری لنکا اور کویت کی ٹیمیں برسرپیکار ہوں گی۔

سیمی فائنلز 30 جبکہ فائنل 31 دسمبر کو طے ہے، بھارت ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں