ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا: ہوائی اڈے پر دھماکوں میں 2 پولیس اہلکاراور1 شہری ہلاک

شمال مشرقی کولمبیا کے کوکوٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے2دھماکوں کے نیتجے میں 2 پولیس اہلکار اور1شہری سمیت3افرادہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع ڈیاگو مولانو نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پہلا دھماکہ ہوائی اڈے پر لگی حفاظتی باڑ کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں 1 شہری ہلاک ہو گیااوردوسرا دھماکا اس کے چند منٹ بعد اس ہوا جب بم ڈسپوذل اسکواڈ کی ایک ٹیم ائرپورٹ پر نصب ایک بم کو ناکارہ بنا رہی تھی کہ وہ اچانک ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔سیکورٹی حکام واقع کی انکوئری کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں