ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کی ہنگامی بنیادوں پر انسانی مدد کی ضرورت ہے :آئی آر سی

امدادی تنظیم  (آئی آر سی) نے ایسے 20 ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جہاں انسانی حوالے سے شدید بحرانی صورتحال درپیش ہے جن  میں افغانستان نمایاں ہے۔

برلن میں قائم اس تنظیم نے ایمرجنسی واچ لسٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال  تقریباﹰ تمام افغانستان غربت کے سبب متاثر ہو گا۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ایتھوپیا ہے جس کے بعد یمن، نائجیریا اور جنوبی سوڈان ہیں۔

میانمار، شام اور ہیٹی بھی آئی آر سی کے مطابق ایسے ممالک ہیں جہاں مدد کی بہت ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے کہا جا چکا ہے کہ مجموعی طور پر 274 ملین افراد کو سال 2022ء کے دوران انسانی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں