ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں اومی کرون وائرس 11ریاستوں تک پھیل گیا

نئی دہلی:بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، کورونا کا نیا ویرینٹ بھارت کی11 ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 73 ہوگئی ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے سب سے زیادہ 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

راجستھان میں اومی کرون ویرینٹ کے17، گجرات میں 4، کرناٹکا میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ریاست کیرالہ میں گزشتہ روز اومی کرون ویرینٹ کے 4 کیسز سامنے آئے تھے جہاں پر تعداد پانچ ہوگئی۔

تلنگانہ میں 2، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تامل ناڈو، چندی گڑھ میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا اور نئی دہلی میں اب تک نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

The post بھارت میں اومی کرون وائرس 11ریاستوں تک پھیل گیا first appeared on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں