ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت  پیٹرول کی قیمت میں 5 نہیں15 روپے کم کرتی ،وزیر جامعات و ماحولیات سندھ

سندھ : محمد اسماعیل راہو وزیرجامعات و ماحولیات  نے کہا ہے کہ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول 10 سے 11روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی۔

حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے نہیں بلکہ15 روپے تک فی لیٹر کمی کرنی چاہیے تھی۔ محمد اسماعیل راہو نے پیٹرول مصنوعات میں معمولی کمی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ منی بجٹ سے پہلے پیٹرول 5 روپے سستا کر کے عوام کو ایک بار پھر بیوقوف بنادیا گیا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہو تو یہاں دگنا اضافہ کر کے نالائق وزرا حکومت کا دفاع کرتے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہو تو وزرا پاکستان میں مہنگا پیٹرول دینے کے لیے “قوم پرمشکل وقت” کا بھاشن دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نالائق حکومت پھر ساری وصولی منی بجٹ میں ٹیکسز کے ذریعے عوام سے کرے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ریاست مدینہ کانعرہ لگانے والوں کی حکومت میں عوام کو ریلیف دینا ہی شامل نہیں ہے۔ پیٹرول کی قیمت تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد 5روپے کا ریلیف دینا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے عوام کو رلیف دینے کی بجائے 5 روپے پیٹرول سستا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں